حافظ حمداللہ

باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمہ داری ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے باجوڑ ورکرز کنونشن میں مجھے بھی شریک ہونا تھا لیکن آخری لمحات میں جلسے میں شرکت کا پروگرام منسوخ ہوا۔ یہ جہاد نہیں دہشتگردی اور ریاست پر حملہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ کارکنوں کا مقدس خون اسلام اور ملک دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہوگا۔ باجوڑ جلسے پر حملے کی فوری تحقیقات ریاست کی ذمہ داری ہے۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی ف کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں اب تک چالیس افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے