پیٹرولیم مصنوعات

حکومت کیجانب سے نئے سال کا پہلا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات چار روپے مہنگی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کے لئے نئے سال کا پہلا تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر چار روپے مزید اضافے کے ساتھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سال نو کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے مقرر ہوئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے کیساتھ 141 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے اضافے کے ساتھ 113 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے