انوار الحق کاکڑ

پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر موجود نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ انہوں نے قابض صیہونی فوجوں کی نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام و نسل کشی پر اظہار افسوس کیا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کی سفارتی و اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے میں کردار ادا کریں۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کیلیے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔ صدر محمود عباس نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے