یوٹیلٹی اسٹورز

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پاک صحافت) یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے ہی سے مہنگے داموں فروخت ہونے والی چینی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے، چینی آخری ٹینڈر کے مقابلے میں 17 روپے 10 پیسے مہنگی یعنی 142 روپے کلو کے حساب سےخریدی گئی ہے جو اخراجات ملا کر تقریباً 155 روپے کلو پڑے گی۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر پہلے ہی چینی عام مارکیٹ سے مہنگی مل رہی ہے۔ عام مارکیٹ میں ایک کلو چینی 145 سے 150روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اس وقت چینی 155 روپے کلو مل رہی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان میں دستیابی کے لیے چینی کی خریداری ناگزیر تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس سے قبل نومبر 2023ء میں 40 ہزار ٹن چینی 124 روپے 90 پیسے فی کلو کے حساب سےخریدی تھی جو اخراجات ملا کر تقریباً 138 روپے کلو میں پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے