اقراء عزیز

اقراء عزیز کا فون جہاز میں رہ گیا، اماراتی ایئرلائن سے فون واپس حاصل کرنے کے لیے مدد کی اپیل

دبئی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقراء عزیز دوران سفر جہاز میں اپنا موبائل فون جہاز میں ہی بھول گئیں، جس کے بعد انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے اماراتی ایئرلائن سے فون دوبارہ حاصل کرنے کے لئے مدد کی  اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز جوکہ گذشتہ روز اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ پاکستان سے دبئی پہنچی ہیں دورانِ سفر اپنا فون جہاز میں بھول گئیں۔ اقراء عزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اماراتی ایئرلائن سے اپنا فون دوبارہ واپس حاصل کرنے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے جوکہ وہ پاکستان سے دبئی کا سفر کرتے ہوئے جہاز میں بھول گئی ہیں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ اقراء عزیز نے نے اپنی انسٹا اسٹور ی میں لکھا کہ ’ وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور انہیں اپنے بیٹے کی بہت یاد آرہی ہے۔‘ انہوں نے متعلقہ ایئر لائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ کیا وہ اداکارہ کی مدد کر سکتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے