سیلاب پاک فوج

سیلابی ریلے میں پھنسے 500 سے زائد افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا

جیکب آباد (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کی ریسکیو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیلابی ریلے میں پھنسے 500 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی ایمرجنسی ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔ پاک آرمی ریسکیو ٹیم نے نواحی علاقے ناوڑہ اور شاہ پور میں واٹر بوٹ کے ذریعے ایمرجنسی ریسکیو آپریشن کیا اور سیلابی پانی کے ریلے کی زد میں پھنسے 500 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

سیلاب متاثرین کی جانب سے بہتر خدمات کرنے پر پاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ریسکیو ٹیم انچارج میجر علی اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا گیا۔ سیلاب متاثرین نے محفوظ مقامات کی منتقلی کی خوشی میں پاکستان زندہ باد پاک آرمی پائندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے