ینگ ڈاکٹر احتجاج

بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری، مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا

کوئٹہ (پاک صحافت) صوبہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،  ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج کے باعث مریض رل گئے۔  ذرائع کے مطابق بلوچستان بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال مسلسل جاری ہے، ہڑتال کے باعث مریضوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے سنڈیمن اسپتال کے احاطے سے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی، پولیس نے گیٹ بند کرکے ریلی کو اسپتال کے احاطے میں ہی روک لیا۔ خیال رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج اور دھرنے کے باعث انسکمب روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب کوئٹہ کے سول اسپتال میں ڈاکٹرز نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات اور ترانے چلائے۔ شہریوں کے مطابق احتجاج کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لواحقین کے مطابق مریضوں کے لیے طبی سہولیات کے مطالبے پر ہڑتال کرنے والے ڈاکٹر مریضوں کے علاج کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے