مریم اورنگزیب

ایک شادی میں بشری بی بی نے بہت اچھا ڈانس کیا تھا۔ مریم اورنگزیب کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شادی میں بشری بی بی نے بہت اچھا ڈانس کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ہر جرم کے پیچھے عورت نظر آتی ہے سوائے اپنی تیسری بیوی کے، عمران خان اپنی زبان کو لگام دیں کیونکہ نہ تو دودھ کے دھلے ہوئے وہ خود ہیں اور نہ ہی دودھ کی دھلی ہوئی پنکی پیرنی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان مریم نواز سے متعلق گھٹیا گفتگو کرنا بند کریں ورنہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بشری بی بی اور میری ایک مشترکہ دوست کی بیٹی کی شادی تھی جس میں بشری بی بی نے بہت اچھا ڈانس کیا تھا جو کہ غلط بات نہیں ہے پھر کچھ دنوں بعد ایک اور شادی میں انہیں دیکھا تو بشری بی بی نے مکمل برقع پہنا ہوا تھا جس پر مجھے تعجب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے