وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف کا چترال میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چترال میں سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے دلیر فوجیوں نے 12 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور اس مٹی کے 4 سپوت ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا کہ اللہ سوگواروں کو صبر دے اور وطن کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرے۔ دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی، اور کہا کہ فوجی جوانوں نے جواں مردی اور دلیری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کر دیا۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ خیال رہے کہ پاک افغان سرحد پر چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں نے دو فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 4 بہادر جوان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے