عمران خان

عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔ فرانزک رپورٹ

لاہور (پاک صحافت) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملے کی فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا ہے جبکہ انہیں ایک گولی بھی نہیں لگی ہے صرف ٹکڑے ہی لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی جگہ سے ملنے والے 10 گولیوں کے خول سمیت 33 شواہد فارنزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے۔فارنزک رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے میڈیکولیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فارنزک لیبارٹری کو بھجوائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان جس کنٹینر پر سوار تھے، اُس کے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے