خواجہ آصف

ایک دوسرے کے خلاف بیانات الیکشن کا کلچر ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات الیکشن کا کلچر ہے بعد میں سب اتحادی بن جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں ایک دوسرے کے خلاف بیانات دینا نئی بات نہیں، الیکشن کا کلچر ہوتا ہے ایک دوسرے کےخلاف بیانات دیں، لوگ بعد میں بھول جاتے ہیں، اور الیکشن کے بعد سیاسی حریف اتحادی بن جاتے ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرے گی، ایسی حکومت بننی چاہئے جس میں قومی اتفاق رائے ہو، لوگوں میں ہیجانی کیفیت بڑھ گئی ہے، مرہم رکھنے کی ضرورت ہے، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے