افغان

رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) غیر قانونی مقیم مہاجرین کے بعد اب رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کو کچلنا جانتے ہیں، قوم اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو افغانستان کے حوالے کیا جائے گا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے مراکز کا بھی قلعہ قمع کیا جائے گا، ہر ماہ 200 افراد حملوں میں شہید ہورہے ہیں، ہم نے غیر قانونی مقیم افراد کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا، افغانستان حکومت تند و تیز بیانات نہ دے اس کے بعد رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی واپس بھیجیں گے، اس وقت 80 ہزار تارکین وطن پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں ایک ہزار تارکین وطن کو حراست میں لے کر واپس بھیجا، ہماری مہم غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف ہے اور ان کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی۔ سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے، سندھ کے تارکین وطن کا آئندہ دنوں میں سلسلہ تیز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے