عطا تارڑ

فیصل آباد کے عوام نے گل نامی ترجمان کی خوب درگت بنائی۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے نام پہ تباہی اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی وجہ سے فیصل آباد کے عوام نے گل نامی ترجمان کی خوب درگت بنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے، شہبازشریف نے ایک ہزار ارب روپے بچائے۔ فارن فنڈنگ میں ملازمین کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آئے، عدالت میں ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت پیش نہیں کرسکے، برطانوی عدالت نے بھی شہبازشریف کو بے گناہ قرار دیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ این سی اے کی تمام رپورٹس ہمارے حق میں ہیں، ہم نے ایک ایک چیز کی منی ٹریل دی، شہبازشریف نے لندن میں فلیٹ بیچ کر پیسے بیٹے کو بھیجے، شہبازشریف نے ایک پیسہ بھی بیٹے سے نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹ بیچ کر بیٹے کو پیسے دینا کون سے کاروبار کے زمرے میں آتا ہے؟ شہبازشریف نے انیل مسرت کو بینکنگ چینل سے قرض واپس کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے