بجلی

ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) مہنگائی کی چکی میں پستے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،  ذرائع کے مطابق بجلی مزید مہنگی کرنے سے صارفین پر 4 ارب 59 کروڑ کا اضافی بوجھ بڑھ جائے گا۔  خیال رہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے بجلی کے صارفین پر 4 ارب 59 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔  ذرائع کے مطابق  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری فروری 2021ء کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے جبکہ نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری کے مہینے میں ایل این جی کی کم دستیابی کے باعث صارفین کو 21 کروڑ روپے مالیت کا ریلیف نہ مل سکا۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی کی سربراہی میں بجلی کمپنیوں کی رواں مالی سال کی دو سہ ماہی ایڈجسٹ منٹس کی درخواستوں پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ جس کے دوران بجلی کمپنیوں نے پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 44 ارب 70کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی، جبکہ دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 46ارب 65 کروڑ روپے وصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے