فریال تالپور

سندھ حکومت کے اشتراک سے نو ہزار سے زائد لوگوں کی جان بچا چکے ہیں۔ فریال تالپور

کراچی (پاک صحافت) فریال تالپور کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اشتراک سے نو ہزار سے زائد لوگوں کی جان بچا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور چیئرمن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ محترمہ فریال تالپور نے بینظیر رہیبلی ٹیشن سینٹر سینٹر ماڑی پور روڈ لیاری کا دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت حکومت سندھ اور اور اے این ایف کے اشتراک سے بینظیر شہید اے این ایف سینٹر میں نشے کے عادی افراد کی ٹریٹمنٹ اور رہیبلٹیشن سینٹر کا جائزہ لیا۔

فریال تالپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رہیبلی ٹیشن سینٹر کا قیام خوش آئند ہے، کراچی کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی یہ سینٹر فعال ہیں، نشے کے عادی لوگ خصوصا نوجوانوں کو اس لت سے نکالنے کی شدید ضرورت ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ ان لوگوں کی بحالی کے بعد انہیں ووکیشنل ٹریننگ کے ذریعے ہنر مند بنانے کے لیے اسٹویٹا کے تعاون سے ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے کے کارآمد افراد بن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے