واٹس ایپ

واٹس ایپ نے بلآخر انسٹاگرام والا دلچسپ فیچر طویل انتظار کے بعد متعارف کرادیا

کراچی (پاک صحافت) پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بلآخر انسٹاگرام والا دلچسپ فیچر طویل انتظار کے بعد اب متعارف کرادیا ہے۔ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ پر شیئر کردہ اسٹیٹس فیس بک کی اسٹوری پر بھی شیئر کیے جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایسا پہلے صرف انسٹاگرام میں ہوتا تھا کہ صارفین جو اسٹوری انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے تھے اسے فیس بک کی اسٹوری پر بھی پوسٹ کیا جاسکتا تھا، انسٹاگرام اور فیس بک کو کنیکٹ کرکے صارفین اس سہولت سے مستفید ہوتے تھے۔ تاہم اب یہ فیچر واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ ی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، آنے والے کچھ دنوں میں اسے آئی او ایس سمیت تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اگر آپ کو فیس بک اسٹوری کا نیا آپشن  اپنے واٹس ایپ کے اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں نظر آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فیچر آپ کے اکاؤنٹ کے لیے فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک اے آئی اسسٹنٹ کو متعارف کرانے پر کام جاری

(پاک صحافت) یوٹیوب میں ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے