پولنگ انتخابات

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کی تاریخ تبدیل

سیالکوٹ (پاک صحافت)  این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضنی انتخاب کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی تاریخ  تبدیل کرتے ہوئے نئی 10 مارچ انتخاب کی تاریخ رکھ دی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ تاریخ کی تبدیلی ہماری درخواست پر کی گئی ہے، پولنگ 23 اسٹیشنز پر ہوں یا پورے حلقے میں، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب اب 10 اپریل کو ہوگا۔ خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھا کہ پنجاب کے انتخابی حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن 18 مارچ کو ہوں گے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انتخابی حلقے میں 21 پولنگ اسٹیشنز پر نیا عملہ کام کرے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے، جس پر رجسٹرار آفس نے فریقین کو گزشتہ روز نوٹس جاری کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ ڈی ای اے کے مطابق 339 پولنگ اسٹیشنز پر 19 فروری والا عملہ کام کرے گا، ڈیوٹی آرڈر کی اطلاع واٹس ایپ کے ذریعے کر دی گئی ہے، پولنگ اسٹیشن نمبر 346 کا پریذائیڈنگ افسر بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سیالکوٹ کے حلقے این اے 75 سے پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کی جانب سے دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج کیس کی سماعت کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے