چوہدری شجاعت حسین

پی ٹی آئی کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہونے چاہیے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا۔ وہ پاک فوج کے سپہ سالار ہیں، آج جو ریلی نکالی گئی وہ کسی ایک جماعت کی نہیں، آج کسی سیاسی پارٹی کا نہیں ملکی بقا کا مسئلہ ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ جو سیاست چمکانے کےلیے جلسے کررہے ہیں یہ کامیاب نہیں ہوں گے، ایک شخص لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو اکساتا ہے کہ آپ توڑ پھوڑ کریں، پاکستان تحریک انصاف اور ان لوگوں پر پابندی لگانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کو سزا مل جائے گی، ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ ایک ہی وقت الیکشن ہوں۔ الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل جلد پتہ چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے