واٹس ایپ

واٹس ایپ کا گروپس ایڈمن کے لیے شاندار فیچر پیش

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ نے گروپس ایڈمن کے لیے شاندار فیچر پیش کیا ہے جس کے تحت اب انہیں گروپ میں نئے شرکاء کو  شامل ہونے پر منظوری دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ یعنی اب گروپ میں کسی بھی ممبر کو شامل ہونے سے قبل گروپ ایڈمن کی رضامندی درکار ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گروپ ایڈمن کو واٹس ایپ کی جانب سے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو نئے ممبر کی درخواست منظور یا مسترد کرسکتا ہے، اس سے قبل ایسا نہیں ہوتا تھا، گروپ کا کوئی بھی رکن کسی کو ریکویسٹ بھیجتا تھا اور وہ اسے منظور کرلیا کرتا تھا اور ایسے گروپ میں شامل ہوجاتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ دلچسپ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے،  اگر آپ یہ فیچر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ایپ اپ ڈیٹ کرلیں، اگر تب بھی فیچر دستیاب نہیں ہوا تو مطلب آپ کو کچھ وقت اور انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک بہت کارآمد فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے