عامر لیاقت

حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست نظر آرہی ہے، ڈاکٹر عامر لیاقات

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو  کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے آج کے انتخابات میں اپنی ہی پارٹی کی شکست نظر آنے لگی،  عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ مجھے این اے 249 میں پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے کیوں کہ جس طرح کام کرنا چاہئیے تھا اُس طرح نہیں کیا گیا، اس وجہ سے حلقے میں پی ٹی آئی کی جیت کے امکانات معدوم ہیں

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 249  میں ضمنی انتخاب سے متعلق بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں اصل مقابلہ چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کے مابین ہو گا۔ عامر لیاقت کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اس حلقے میں بہت کمزور ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ حکومتی اُمیدوار امجد آفریدی کوئی تجربہ کار اور معروف شخصیت نہیں ہیں انہیں حلقے اور علاقے کی عوام جانتی تک نہیں۔ عامر لیاقت کے مطابق پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھا اسی لیے امجد آفریدی کا جیتنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے