قمر زمان کائرہ

این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے۔ قمرزمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہے کیونکہ ہماری پارٹی نے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور عوام ہمیں مایوس نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن پنجاب میں پیپلزپارٹی کا ریوائیول ہے۔ افسوس ہے تحریک انصاف نے الیکشن سے فرار اختیار کیا، اگر وہ ہوتے تو انہیں پتہ چلتا کہ جب عوام کو دکھ دیتے ہیں تو پھر عوام کیسے دکھ دیتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم خدمت کرتے ہیں اور اس خدمت کا ووٹ لیتے ہیں۔ اس ملک کے حکمران کسی کو آزادانہ رائے کا حق نہیں دینا چاہتے، پیپلزپارٹی کو پچھلے پچاس سال سے اداروں، سیٹھوں اور ملائیت نے ختم کرنے کی کوشش کی۔ پیپلزپارٹی آج بھی یہاں موجود ہے، یہ لوگ اب حکومت میں ہیں اب مطالبہ نہیں کام کرنے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے