سراج الحق

سیالکوٹ میں ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں ایک غیرملکی شہری پر بے بنیاد الزام لگاکر ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملوث افراد کو کڑی سزا دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا کہیں کوئی وجود نظر نہیں آتا، حکمرانوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ملک میں ہونے والے واقعات سے ہر روز شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔ سیالکوٹ کے واقعے نے ہر محب وطن پاکستانی کو افسردہ کر دیا ہے۔ ظلم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کسی بھی شہری کو حق حاصل نہیں کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے۔ ملک کی جگ ہنسائی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے