وزیراعظم شہباز شریف

9 مئی کو سازش اور ملک دشمنی انتہاؤں کو چھو گئی، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو سازش اور ملک دشمنی انتہاؤں کو چھو گئی، بڑی ہلچل مچائی گئی کہ پاکستان کو ڈی ریل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ملک کی ہر چیز زمین بوس ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر شکریہ ادا کرنے کے بجائے چین کی بے توقیری کی، کمیشن کھانے کا الزام لگا کر مجھے بھی 4 سال عدالتوں میں گھمایا۔ وزیرِ اعظم شبہاز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر بھی چین نے بے مثال مدد کی۔

واضح رہے کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ان کی سازش اور ملک دشمنی انتہاؤں کو چھو گئی، اس دن آنکھوں نے وہ کچھ دیکھا جو تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، لاہور کی سڑکیں آج بھی معمولی مرمت یا مرمت کے بغیر چل رہی ہیں، باکو میں بہتر سڑکیں اور صفائی کا بہترین نظام دیکھا، باکوکی سڑکوں پر چائے کا کپ ہاتھ میں لے کر چلیں مجال ہے کہ کپ میں طغیانی آئے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے