پاک بحریہ کیلئے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب، وزیر اعظم کی خصوصی شرکت

کراچی (پاک صحافت) کراچی میں پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر مہمان خصوصی ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیول چیف ایڈمرل امجد علی خان نیازی بھی تقریب میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملجم کلاس جہاز کثیر المقاصد جنگی بحری جہاز ہے جو سطح آب، زیر آب اور فضائی آپریشن کی جدید حربی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بحری جہاز سطح آب سے میزائلوں اور مین گن سے اہداف کا پتہ لگا کر حملے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ جہاز جدید ترین سینسر، جارحانہ اور دفاعی ہتھیار سے لیس ہے۔ جدید بحری جہاز ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشنز کرنے کی صلاحیت اور کیم کاپٹر سے بھی لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے