عمران خان

این آر او دینا ملک سے غداری ہوگی، وزیر اعظم کا ایک بار پھر این آر او دینے سے صاف انکار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے ایک بار پھر این آر او دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این آر او دینا ملک سے غداری ہوگی،  وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ2بڑے ڈاکوؤں نے 10سال مل کر ملک کو لوٹا، بڑے ڈاکو یونین بناکر پریشر ڈال رہے ہیں،  ان کا کہنا ہے کہ کہ این آر او دینا ہے تو چھوٹے چوروں کو بھی رہا کرنا ہوگا،طاقتور کو این آر او اور غریب کو جیل میں ڈالنا تباہی کا راستہ ہے، کرپٹ حکمران پیسہ چوری کرکے منی لونڈرنگ کرتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس میں اپوزیشن خود پھنس گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے ٹیلی فون کے ذریعے عوام کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے،میراکوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں تھا، ماضی میں پی آئی اے اور اسٹیل مل کو تباہ کیا، ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،بے نظیر کی حکومت گرانے کے لیے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن نے مجرموں کو پنجاب پولیس میں بھرتی کیا،مسلم لیگ ن کرپٹ لوگوں کو پناہ دیتی تھی کیونکہ قبضہ مافیا ان لوگوں کو جلسے جلوس کرنے کے لیے پیسے دیتے تھے۔

وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پرجس قوم نے عمل کیا کا میابی حاصل کی، مدینہ کی ریاست جدید فلاحی ریاست تھی، ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے لیے پیکج دیا ہے،بلوچستان کے جنوبی علاقے مزید پیچھے رہ گئے ہیں، بلوچستان میں بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے، بلوچستان میں جوسیاسی سیٹ اپ رہاہے اس نے بھی نقصان پہنچایاہے، بلوچستان کاعلاقہ بہت بڑااورآبادی کم ہے،اس لیے ڈیولپمنٹ آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے