طاہر مشہدی

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل

کراچی (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔  اس موقعے پر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پاکستان کے لیے کوشاں ہے، کراچی کو پیپلز پارٹی نے بنایا، صحت کی مثالی سہولتیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق طاہر مشہدی نے نثار کھوڑو کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کی، ا س موقعے پر پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ طاہر مشہدی 3 دفعہ سینیٹر اور منتخب ناظم بھی رہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے طاہر مشہدی کو ویلکم کرتے ہیں، امید ہے کہ یہ پارٹی کے لیے فائدہ مند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر طاہر مشہدی نے کہا کہ زیادہ سوچ کے بعد پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ نفرت کو نفرت سے ختم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی سب ثقافتوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ دوسری جانب نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی زمانے میں کراچی کو سفری رسک قرار دیا جاتا تھا، شہر کو دہشت گردی کی وجہ سے خطرناک کہا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے