منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز بے گناہ قرار

لاہور (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ کیس کی سماعت لاہور کے عدالت میں ہوئی جہاں اسپیشل جج سینٹرل کیس کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت پیش ہوئے۔ جج نے سوال کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کے لیے لیا ہے، واپس کر دیں گے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چالان میں سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، سلیمان شہباز اور طاہر نقوی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے