عثمان بزدار

آمدن سے زائد اثاثہ جات، عثمان بزدار نیب میں طلب

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ایک بار پھر اپنے دفتر طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ عثمان بزدار کو آمدن اور اخراجات کی تمام تفصیلات کے ساتھ طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 22 فروری کو پراپرٹی، انکم اور اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کو نیب لاہور میں کل صبح 11 بجے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو کل طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اس سے قبل 16 فروری کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے