عطا تارڑ

عدالت نے نہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا نہ انتخاب کالعدم قرار دیا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت نے نہ وزیراعلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ ہی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے 63 اے سے متعلق تشریح میں کہا کہ پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، عدالت نے نہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور نہ نئے الیکشن کا حکم دیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے اور ہمیں 9 ووٹوں کی برتری ہے، 25ارکان کو نکال بھی دیں تو بھی ہمارے ارکان کی تعداد 177 ہے، ہم پرامید ہیں کہ ہم یہ رن آف الیکشن بھی جیت جائیں گے، حمزہ شہباز شریف اس انتخاب تک وزیراعلیٰ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں اور عمل درآمد بھی کریں گے، حکم میں اہم بات یہ ہے کہ کل الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا گیا تو توہین عدالت ہوگی، اگر کسی نے ارکان کو دبانے کی کوشش کی تو حکومت نہیں عدالت کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے