سعید غنی

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹی خبریں پی ٹی آئی نے نشر کروائیں۔ سعید غنی

اسلام آباد (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پی ٹی آئی حکومت نے نشر کروائیں ہیں، اب عوام کے سامنے عمران خان کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی مذمت کی اور حکومتی ترجمانوں کی بدتمیزی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹی خبریں پی ٹی آئی نے نشر کروائیں، پیکا ترمیمی آرڈیننس عجیب مذاق ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عالی جناب وزیراعظم عمران خان کو خود پر تنقید گوارا نہیں ہے، کسی آمر کے دور میں بھی ایسے قوانین نہیں بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آئی تھی تو پٹرول 86 روپے فی لیٹر تھا اور آج 160 روپے کا مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے