وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے پولیو ٹیم پر حملے کے متعلق فوری تحقیقات اور کارروائی کا حکم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے متعلق فوری تحقیقات کرکے کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پولیو ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے پر فوری تحقیقات کروا کر کارروائی کرے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں پولیو ٹیمز سے کسی قسم کی زیادتی یا بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا، پولیو کے قطرے ضایع کرنا خلاف قانون ہے، ہم ہر صورت پولیو کا خاتمہ کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیمز پر حملے معمول کی بات بن چکی ہے جبکہ سالانہ سینکڑوں پولیس اہلکار اور پولیو ورکرز کو دہشت گردوں کی جانب سے قتل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے