ایران

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والی ٹیموں کے 13 جاسوس گرفتار

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والی جاسوسی ٹیموں کے 23 ارکان کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں سے 13 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارت انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک کے اندر موساد کے لیے کام کرنے والی چار ٹیموں کا سراغ لگایا گیا اور 23 جاسوسوں کی نشاندہی کی گئی جو آپریشنل اور معاون کردار ادا کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق 13 جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں تہران، اصفہان، یزد، مغربی آذربائیجان اور گلستان صوبوں میں سرگرم تھیں۔

ان ٹیموں کی سربراہی کرنے والا جاسوس سیروس نامی شخص ہے جو یورپی ملک میں رہتا ہے اور انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے جاسوسوں کی ٹیمیں بنا کر ایران کے اندر کارروائیاں کر رہا ہے۔

یہ جاسوسی ٹیمیں ایران میں حالیہ ہنگامہ آرائی کی آڑ میں ایک اعلیٰ فوجی افسر کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں میں تخریبی کارروائیاں کرنے کی کوشش کرنا چاہتی تھیں۔ ان ٹیموں نے ملک کی جنوبی سمندری سرحد کے ذریعے دھماکہ خیز مواد ایران میں لانے کی کوشش کی لیکن انہیں پکڑ لیا گیا۔

یہ پچھلے چھ ماہ میں اسرائیل کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ناکامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی

اسرائیلی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

پاک صحافت صیہونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے