مریم اورنگزیب

چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے وسائل اور عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو صوبے کے عوام پہچان گئے ہیں۔ فارن ایجنٹ کا وفاق کی طرح ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے پنجاب سے بھی صفایا کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 4 سال بشری بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا، پنجاب میں پھر خوش حالی کا دور شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے