مرتضی وہاب

مرتضی وہاب نے محکمہ صحت سندھ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات جاری کردیں

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب نے پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ بھر میں صحت کے شعبے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے انڈس اسپتال کے لئے سالانہ 4 ارب روپے دیئے جاتے ہیں۔ این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے، این آئی سی وی ڈی حیدر آباد، مٹھی، سیہون، لاڑکانہ، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار میں بھی بنایا گیا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے خیرپور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ بنایا ہے، اس کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے۔ جناح اسپتال کے سائبرنائف وارڈ میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، 135 شہروں کے مریض کراچی اپنا علاج کروانے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں آپتھومالوجی اسپتال میں شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے، آپتھومالوجی آنکھوں کے اسپتال کے لئے 37 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، ٹراما سینٹر کے لئے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے