اسحاق ڈار

اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلامی بینکنگ کا نظام بہتر بنا رہے ہیں، اسلامی فنانسنگ سے غربت پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکنگ کے لیے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، یہ کانفرنس اسلامک فنانسنگ میں ہمارے مستقبل کے لیے مشعل راہ ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامک بینکنگ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر اسلامک فنانس 4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، 2026ء میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں 59 ہزار ارب ڈالرز کو پہنچ جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اسلامک فناننس کا حجم 42 ارب ڈالر ہے، پاکستان میں 2022ء میں اسلامک فنانسنگ کی گروتھ 29 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے