سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت اب تک اپنے کوئی تین وعدے پورے نہیں کر سکی۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے اب تک صرف جھوٹے دعوے اور نعرے ہی لگائے ہیں، تحریک انصاف حکومت اب تک اپنے کوئی تین وعدے بھی پورے نہیں کرسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ساڑھے تین سال میں صرف مافیاز کی سنتے رہے اور قوم کو اعلانات سے بہلاتے رہے۔ وفاقی وزراء مشیروں کی فوج ظفر موج صرف بول رہی ہے، عمل کا خانہ بالکل خالی ہے۔ نظام کوئی بھی ہو نالائق اور نااہل افراد ملک نہیں چلا سکتے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں پارلیمانی اور صدراتی نظام کو بہت موقع مل چکا اب اسلامی نظام کی ضرورت ہے، گزشتہ عرصہ میں دعوؤں، وعدوں اور اعلانات کے باوجود صحت، تعلیم اور روزگار کے مسائل میں مزید اضافہ ہوا، وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر بے روز گاری، مہنگائی، جہالت، کرپشن اور استحصالی نظام کیخلاف جہاد کریں۔ سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے