ایل این جی

ایل این جی سستی، اوگرا نے نئی قیمت بھی جاری کر دی

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی سستی کر دی جس کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔ سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے