گوہر اعجاز

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔ نگراں وزیر صنعت

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر صنعت گوہر اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیاء مہنگی ہوئیں۔ اب انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے۔

گوہر اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور طریقے سے ڈالر باہر بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھی بہتری آئی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی، یہ نہیں ہوسکتا کہ 17 ڈالر کی گیس خرید کر 4 ڈالر میں دیں۔ ایس آئی ایف سی میں سعودی عرب اور یو اے ای سے بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے