خواجہ آصف

الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی بھی ہوگی۔ وزیر دفاع

لاہور (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن اپنی مقررہ مدت پر ہوں گے اور نئے آرمی چیف کی تعینات بھی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار ماہ قبل وزیراعظم نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی تھی تاکہ توشہ خانے کی پالیسی بنائی جائے۔ اس کمیٹی نے اپنی سفارشات حکومت کو بجھوا دیں ہیں جس کے تحت کوئی حکومتی نمائندہ توشہ خانے سے کوئی تحفہ نہیں لے سکتا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ چھ سات مہینوں سے وزیراعظم کو جو تحفے ملے ہیں وہ وہاں محفوظ رکھے گے ہیں، کوئی غیرملکی قیمتی تحائف کوئی حکمران نہیں لے سکے گا لیکن عمران خان نے اس سلسلہ میں غلط پریکٹس کی۔ انہوں نے کہا کہ تحائف کو تحائف نہیں سمجھا جاتا ایف سیون کی مارکیٹوں میں ان کو بیچا جاتا ہے اور ان الزامات کی روشنی میں یہ ضروری ہوگیا ہے یہ دروازہ بند ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے