مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم کو مصر دورے کی دعوت دے دی

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیر اعظم کو مصر دورے کی دعوت دے دی

اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو باقاعدہ طور پر قاہرہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

اسرائیلی اخبار ”یسراھیل ھیوم” کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک عشرے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مصری صدر کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم کو قاہرہ کے دورے کی دعوت دی گئی ہے، اخباری رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ نیتن یاہو آنے والے چند ایام میں مصر کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل اخبار کی رپورٹ میں ‌کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو مصر کے دورے پر جانے کے لیے تیار ہیں، وہ مصری صدر السیسی سے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، سفارتی اور سیکیورٹی تعلقات اور علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے، اخباری رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو امریکا میں جوبائیڈن کے اقتدار سنھبالنے سے قبل مصر اک دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری رجیم کو خدشہ ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ قاہرہ مخالف پالیسی اپنا سکتی ہے، جس سے مصر کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قاہرہ علاقائی اتحاد کو اہمیت دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مصر سنی عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت کو اپنے لیے فائدہ مند خیال کررہا ہے، سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام سے مصر کے لیے خطے میں اپنے مسائل کے حل کے لیے مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

آسٹریلیا فلسطین کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہا ہے

پاک صحافت 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے الاقصیٰ طوفان آپریشن کی برسی کے موقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے