نیب

القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ملک ریاض اور شہزاد اکبر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) القادر ٹرسٹ ریفرنس میں ملک ریاض اور شہزاد اکبر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پانڈز کا القادر ٹرسٹ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض، وزیر اعظم کے سابق معاونین خصوصی مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اور دیگر تین افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرحت شہزادی، وکیل ضیا المصطفی نسیم اور ملک ریاض کے بیٹے علی احمد ریاض کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے قومی احتساب بیورونے القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت 7 افراد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی نے 50 ارب روپے کی قانونی حیثیت کے لیے بحریہ ٹان لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سیکڑوں کنال کی اراضی حاصل کی جس کی نشاندہی پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کے دوران برطانیہ نے کی اور ملک کو واپس کیے۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ جیل میں موجود عمران خان نے بحریہ ٹان کراچی کی جانب سے اراضی کی ادائیگی کے لیے نامزد کردہ اکانٹ میں ریاست پاکستان کے لیے فنڈز کی غیر قانونی منتقلی میں اہم کردار ادا کیا۔ ریفرنس میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ جواز فراہم کرنے اور معلومات فراہم کرنے کے متعدد مواقع فراہم کیے جانے کے باوجود ملزم نے جان بوجھ کر اور بدنیتی کے ساتھ کسی نہ کسی بہانے معلومات دینے سے انکار کیا۔

ریفرنس میں فرحت شہزادی، وزیراعظم کے سابق معاونین خصوصی زلفی بخاری اور شہزاد اکبر، وکیل ضیا المصطفی نسیم اور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے احتساب جج محمد بشیر نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے 190 ملین پانڈ اسکینڈل ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے، عدالت ریفرنس کو ٹرائل کے لیے منظور کرتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ میں ہیں اور انہیں سائفر کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیا جائے جہاں سابق وزیراعظم قید ہیں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 دسمبر (بدھ) کو ہونے والی اگلی سماعت پر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے