امیر عبد اللہیان

ایرانی وزیر خارجہ کی جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نیا وزیر خارجہ مقرر ہونے پر جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد۔

حسین امیر عبداللہیان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جیل عباس جیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے