نواز شریف

وزیراعظم بننے کے بعد میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ نوازشریف

لندن (پاک صحافت) نواز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد میری پہلی اور آخری ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے برطانیہ اور یورپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے، پاکستان کو معاشی بدحالی، مہنگائی و بیروزگاری سے نکالیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری سے ملکی صنعت، انڈسٹری چلانے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے