خورشید شاہ

اسمبلی کی مدت پوری ہونی چاہئیے اور ہوگی۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونی چاہئیے اور ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رضا ربانی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ خورشید شاہ نے سینیٹ الیکشن میں امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر کہا کہ اچھی بات ہے پارٹیوں نے طے کیا کہ بنا مار دھاڑ یا سودے بازی کے جس کا جتنا ریشو بنتا ہے اسے مل جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم اپریل کو سپریم کورٹ مخصوص نشستوں پر حلف کا فیصلہ دے دیگی، پی ٹی آئی اس پر سپریم کورٹ گئی ہوئی ہے، اگر فیصلہ نہ ہوا تو سینیٹ الیکشن میں دو چار دن کا فرق ہو جائے گا۔ سنی اتحاد کونسل اگر ایک نام بھی دے دیتی تو وہ مخصوص نشستوں کیلئے اہل ہوتی، لیکن انہوں نے ایک نام بھی نہیں دیا۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ میں بیٹھ کر حکومت کو سپورٹ کریں گے، ہم حکومت میں بیٹھے ہیں، ہم بھی ذمہ دار ہیں، ہم ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہوسکتے، ہم نے وزارتیں نہ لے کر حکومت کو آزاد کیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے بعد گورنرز کی تعیناتی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے