شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ کو اپنی ساکھ سے متعلق بھی ازخود نوٹس لینا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو اپنی ساکھ سے متعلق بھی ازخود نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ داری عدلیہ پر ہے، حالت یہ ہوگئی ہے کہ عام آدمی بنچ دیکھ کر بتا دیتا ہے کیا فیصلہ آئے گا، سنیارٹی پر چیف جسٹس بننے سے خرابی پیدا ہوئی، پاکستان واحد ملک ہے جہاں جج خود ججز سلیکٹ کرتے ہیں، ججز کی تقرری کا طریقہ کار بدلنا چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ 2 ادارے غیر آئینی طور پر کام کریں تو خرابی پیدا ہوتی ہے، سپریم کورٹ کو اپنی ساکھ سے متعلق بھی ازخود نوٹس لینا چاہیے، جو بات ہم کر رہے ہیں، سپریم کورٹ سے بھی یہی بات آرہی ہے۔ شہباز شریف اور جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ میں طے شدہ معاملات نہیں تھے، اپنے دور میں قمر باجوہ سے ملاقات وزیراعظم بننے کے بعد ہوئی تھی، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ کسی تیسری جگہ ملیں گے، باجوہ سے ملاقات میں پانامہ کیس پر بات نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا پانامہ جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ غلط تھا، دوبارہ لیڈرز بنانے کی کوشش کی گئی تو خرابی ہی پیدا ہوگی، نواز شریف کو اپیل کا حق دینے کی اپیل ہم نے نہیں ڈالی، اپیل کے حق میں ہوں، بالکل ہونی چاہیے تھی، کابینہ سے پاس ہو کر اسمبلی آنے والے بل میں یہ نہیں تھا، کمیٹی میں جو بل گیا اس میں اپیل کا حق نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے