مراد علی شاہ

اگر انتظامیہ مہنگائی قابو نہیں کرسکی تو سزا ملے گی، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنا بھی حکومت کا ہی کام ہے، ہم نے رمضان پرائس کنٹرول اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کام شروع کر دیا ہے، میں خود اس مہم کی نگرانی کروں گا، اگر انتظامیہ قابو نہیں کرسکی تو انتظامیہ کو سزا ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنا حکومت کا کام ہے، امن وامان کی صورتحال شہروں میں بہتر ہے نہ دیہی و کچے کے علاقے میں، پولیس میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں جس پر مشاورت جاری ہے، کابینہ بھی کچھ روز میں تشکیل دے دی جائے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کل آصف زرداری واضح اکثریت سے صدر منتخب ہوجائیں گے، اتوار کو نئے صدر کی تقریب حلف برداری ہوگی، اس کے بعد سندھ اور بلوچستان کی کابینہ بھی بن جائیں گی۔

آج وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے سیلاب متاثرین کے مکانات کی تعمیرِ نو منصوبے سے متعلق اے ڈی بی کے وفد سے گفتگو کی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد شاہ کا کہنا تھا کہ 2.1 ملین گھروں کی تعمیرات کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے