آصف زرداری

اچانک طبیعت ناساز ہونے پر آصف زرداری اسپتال منتقل

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ہے۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر انہیں کراچی کی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب آصف زرداری کی علالت کے باعث بلاول بھٹو اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ بختاور بھٹو بھی اپنے خاوند کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس میں شرکت اور احتساب عدالت میں پیشی سے تھکن کے باعث سابق صدر کی طبیعت ناساز ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے