عسکری قیادت

عسکری قیادت کا عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نے عوام کےتعاون سے اپنی آئینی ذمےداریاں نبھانے کا عزم اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت اور عوام کے مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ مؤقف کی بنیاد پر آپریشن ہی دہشت گردی، انتہا پسندی اور عدم استحکام کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مہم کی منظوری دی، فورم نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے طے کردہ اہداف کے حصول کے لیے مکمل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے