عظمی بخاری

اپوزیشن کو مشینوں سے نہیں حکومت کی نیت سے ڈر لگتا ہے، ترجمان ن لیگ پنجاب

لاہور (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے  الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی بدنیتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مشینوں سے نہیں بلکہ حکومتی نیت سے ڈر لگتا  ہے۔ ایک ارب ڈالر کے لیے عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کر رہے ہیں، ای وی ایم مشینوں کے لیے 150 ارب کہاں سے لائیں گے؟۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں پی ٹی آئی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ   پرچی ترجمان صاحب ! اپوزیشن کو مشینوں سے نہیں آپ کی نیت سے ڈر لگتا ہے، آر ٹی ایس سے فیض یاب ہونے والے شفافیت کا درس دے رہے ہیں، بنی گالہ لوٹ مار ایسوسی ایشن نے ای وی ایم کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی کنجی سمجھ لیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں وفاقی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  پرچی ترجمان صاحب!  پوری دنیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مسترد کر چکی ہے، لوگ کورونا، ڈینگی اور اسموگ سے مر رہے ہیں، ترجمانوں کو ای وی ایم مشینوں کی فکر پڑی ہے۔ دوسری جانب سے انہوں نے پی ٹی آئی کو کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مشینوں کے ذریعے ڈالرز چھاپنے کا تجربہ علیمہ باجی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے