شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مدد اور حمایت پر سیکرٹری جنرل سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہی عالمی موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے مجموعی طور پر 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، یہ رقم پاکستان کے جی ڈی پی کا 10 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل بحالی اور تعمیر نو کے لئے عالمی مدد کی ضرورت ہے، جنرل اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں پاکستان عالمی ڈونرز کانفرنس کے انعقاد کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے